تازہ ترینعلاقائی

انسٹیٹیوٹ آف پیس اینڈ ڈویلپمنٹ (انسپاڈ) نے پاک بھارت سرحدوں پرشدید فائرنگ اوراشتعال انگیزگولہ باری کی شدید مذمت

islamabadاسلام آبا د (پریس ریلیز ) معروف این جی او انسٹی ٹیوٹ آف پیس اینڈ ڈویلپمنٹ (انسپاڈ) نے پاک بھارت سرحدوں پر شدید فائرنگ اور اشتعال انگیز گولہ باری کی شدید مذمت کی ہے۔ بھارت بلاوجہ کشمیر محاذ پر فائرنگ کر کے عالمی قواعد اور قوانین کی کھلی خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔ جسکی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی اور تناؤ بڑھ رہا ہے۔ جنوبی ایشاء میں یہ وقت جنگی جنون کا نہیں بلکہ خطے میں امن قائم کرنے کا ہے۔ ماہانہ اجلاس میں بھارت کی طرف سے لائن آف کنٹرول کی بلاجواز فائرنگ کی شدید مذمت کرنے اور بھارتی قیادت کی طرف سے اس کو ہوا دینے والے بیانات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اجلاس میں کہا گیا کہ بھارتی آرمی چیف، وزیر خارجہ اور وزیر داخلہ کی طرف سے بیانات انتہائی قابل توجہ ہیں جن میں جنگی جنون کو تقویت دینے کے سوا کچھ نہیں ہے۔ انسپاڈ نے دونوں ممالک کے پارلمنٹری دانشوروں اور سول سوسائٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جنگی جنون کو ختم کرنے اور امن کی صورتحال پیدا کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں اور دونوں ممالک معاملات کو مذاکرات کی میز پر لائیں تاکہ دیرینہ طلب مسئلہ کشمیر حل ہو سکے اور خطے میں امن قائم ہو سکے۔ انسپاڈ نے کہا کہ تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے بغیر خطے میں مظلوم طبقات پر ظلم بند نہیں ہو سکتے بلکہ ان میں مزید اضافہ ہو گا ۔ انسپاڈ نے اقوام متحدہ اور او آئی سی سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل اور پاکستان و بھارت کے درمیان کشیدگی ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button