تازہ ترینعلاقائی

بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے تحت شورکوٹ میں ہزاروں لوگ مستفید ہو رہے ہیں۔مدثر شریف

benazir incom sportشورکوٹ شہر(تحصیل رپورٹر) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام تحصیل شورکوٹ کے انچارج مدثر شریف نے ایک کارنر میٹنگ میں بتایاکہ تحصیل شورکوٹ میں اس پروگرام کے تحت چھے ۶۰۰۰ کے قریب افراد فائدہ اٹھا رہے ہیں۔وسیلہ روزگار کے تحت سلائی کڑہائی کی خصوصی ٹریننگ حاصل کر چکی ہیں۔وسیلہ حق پروگرام کے تحت ۱۲ خواتین اپنا اپنا کاروبار شروع کر چکی ہیں۔اس کے علاوہ وسیلہ حق پروگرام کے تحت حالیہ قرعہ اندازی میں تحصیل شورکوٹ کے ۱۵ نئے خاندان بھی شامل ہوئے ہیں۔جن کو ٹریننگ کے بعد کاروبار کرنے کے لیے امدادی رقوم کے چیک دیے جائیں گے۔یہاں ایک بات قابل ذکر ہے کہ وسیلہ حق پروگرام کے تحت لائیو سٹاک کے تمام جانوروں کی انشورنس کا حکومت نے خصوصی اہتمام کیا ہے۔وسیلہ صحت پروگرام کے تحت گھر کی کفالت کرنے والے فرد کی گروپ انشورنس کی کی جا رہی ہے اس طرح اگر سرپرست کی وفات ہو جائے تو اس خاندان کے ورثاء کو مبلغ ایک لاکھ روپے ڈیتھ کلیم ملیگا۔اس کے علاوہ فیصل آباد ریجن میں تجرباتی طور پر ۲۵۰۰۰ سالانہ کی ہیلتھ انشورنس بھی شروع کر دی گئی۔وسیلہ تعلیم پروگرام کے تحت گھر کے چار بچے جن کی عمر ۱۲ سال سے کم ہے ان کو سکول میں داخل کروایا جا رہا ہے۔اور ماہانہ ۴۰۰ روپے فی کس بچے کے پیسے اس کے سرپرست کے اکاؤنٹ میں منتقل کیے جا رہے ہیں۔یہ عمل تجرباتی طور پر راولپنڈی اور فاٹا ریجن میں شروع ہو چکا ہے۔دوران گفتگو انہوں نے مزید کہا کہ دفتر ہذا میں سٹاف کی شدید کمی کا سامنا ہے جیسا کہ کمپلینٹ آفیسر۔چوکیدار۔آفس بوائے وغیرہ۔اس کے علاوہ دفتر میں تمام سہولیات میسر ہیں جیسا کہ بیٹھنے کے لیے کرسیاں سائے دار جگہ۔ پنکھے اور جنریٹروغیرہ شامل ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button