تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:بوائزڈگری کالج کے سابق پرنسپل کو تین مسلح افراداغوا کرکے کارمیں ڈال کرفرار

bhai pheruبھائی پھیرو(نامہ نگار) بوائزڈگری کالج بھائی پھیرو کے سابق پرنسپل کو تین مسلح افراد اغوا کر کے کار میں ڈال کر فرار ۔ملزمان کو گرفتار نہ کیا گیا تو روڈ بلاک کر کے احتجاج کریں گے ،طلبا کی دھمکی۔تفصیلات کے مطابق بوائزڈگری کالج بھائی پھیرو کے سابق پرنسپل نعمت علی کھرل اپنے گھر دینا تھ بیٹھے تھے کہ تین مسلح افراد نے گن پوائینٹ پر اغوا کر کے کار میں ڈالا اور فرار ہوگئے۔شفیق اور محنتی ماہر تعلیم کی اغوا کی خبر سنتے ہی سینکڑوں لوگ اور طلبا جمع ہوگئے اور چوکی دینا ناتھ کے سامنے سراپا احتجاج بن گئے۔جس پر ایس ایچ او تھانہ صدر ملک محمد اشرف نے ساتھی پولیس کے ہمراہ ملزمان کا پیچھا کیا تو ملزمان نعمت علی کھرل کو ویران جگہ پر چھوڑ کر فرار ہو گئے۔طلبانے دھمکی دی کہ ملزمان کو فوری گرفتارکیا جائے وگرنہ وہ روڈ بلاک کر کے احتجاج کریں گے

یہ بھی پڑھیں  پاکستان کی شکست پر دیوانے غمزدہ، کرکٹ کا جنازہ نکال دیا، ٹی وی توڑ کر اپنے غصے کا اظہارکیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker