تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑا:جاوید علاؤ الدین کی(ن)لیگ میں شمولیت خوش آئندہ اقدام ہے۔فیاض غوری

pmlnاوکاڑہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)مسلم لیگ(ن)کے راہنما فیاض احمد خاں غوری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے9ایم پی ایز اور ق لیگ کے دو ایم این ایز کی(ن)لیگ میں شمولیت ن لیگ کی اصولی سیاست اور عوام دوست پالیسیوں کا نتیجہ ہے پنجاب فتح کرنے کا خواب دیکھنے والے اپنی سیٹوں کی خیر منائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میٹ دی پریس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ فیاض احمد غوری نے کہا کہ اوکاڑہ سے پی پی کے رکن صوبائی اسمبلی جاوید علاؤ الدین کی(ن)لیگ میں شمولیت سے اوکاڑہ میں(ن)لیگ مضبوط ہوئی ہے آنے والے دنوں میں مسلم لیگ(ن)اوکاڑہ میں مضبوط ترین جماعت ہوگی اور ضلع بھر میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔انہوں نے جاوید علاؤ الدین کی(ن)لیگ میں شمولیت کو خوش آئندہ اقدام قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں عوام دوست اور مفاد پرست حکمرانوں کے درمیان ہوگا عوام مفاد پرست حکمرانوں کو عبرت نا شکست سے دوچار کرتے ہوئے عوام دوست نمائندوں کو کامیاب کریں گے۔ملک و قوم کو موجودہ بحرانوں سے(ن)لیگ کو کامیاب کرکے تعمیر و ترقی کی بنیاد رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ(ن)لیگ کی ملک و قوم کے لئے کی جانے والی جدوجہد ایک کھلی کتاب کی ماند ہے۔پاکستان کو ناقابل تسخیر بنانے کیلئے ایٹمی طاقت بنایا پنجاب میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا تعلیم اور صحت کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے موٹروے منصوبہ اور اب لاہور میں ریپڈ بس سروس کا منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچایا اور آئندہ انتخابات میں (ن)لیگ کامیاب ہوکر پاکستان کو معاشی طاقت بنائے گی۔انہوں نے کہا کہ عوام مسلم لیگ(ن)کے ہاتھ مضبوط کریں کیونکہ مسلم لیگ(ن)ہی وہ واحد جماعت ہے جو ملک و قوم کو موجودہ بحرانوں سے نکال کر ترقی و خوشحالی جانب گامزن کرسکتی ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button