پاکستانتازہ ترین

ملک بھرمیں یوم پاک فضائیہ آج منایاجارہاہے

airforceلاہور(پاک نیوز سے) ملک بھر میں آج پاک فضائیہ کا دن ملکی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔ 1965 میں آج ہی کے دن پاک فضائیہ کے شاہینوں نے اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن پر ایسی ضرب لگائی کہ اس کو منہ کی کھانی پڑی۔ مادر وطن کو خاک میں ملانے کا ارادہ رکھنے والے اور خواب دیکھنے والے خود شاہنیوں کے شعلوں میں جل کر خاک ہوگئے۔  یوم پاک فضائیہ کے حوالے سے ملک بھر کے ایئر بیسز میں تقاریب کا انعقاد جاری ہیں۔ کراچی میں پاک فضائیہ کے سب سے کم سن پائلٹ راشد منہاس شہید کی قبر پر پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔ ایئر وائس مارشل اظہر حسن رضوی نے شہید کی قبر پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ یوم فضائیہ کے حوالے سے مرکزی تقریب ایئر ہیڈکواٹرز اسلام آباد میں ہوئی۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ تقریب میں شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے ایئر چیف مارشل کو سلامی دی۔ سات ستمبر پاک فضائیہ کا دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ کس طرح ہمارے جاں باز دلیر شاہینوں نے دشمن کے حملے کو پسپا کرکے وطن عزیز کی آن بان اور شان کو قائم رکھا۔ آج ہی کے دن تمام دنیا بھر میں پاکستانی قوم اپنے جاں بازشاہینوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے تقریبات کا انعقاد کرتی ہے۔ سرکاری عمارات پر پرچم لہرائے جاتے ہیں اور شہداء کی قبروں پر پھول چڑھائے جاتے ہیں۔ انیس سو پینسٹھ کی جنگ میں جس دلیری اور جواں مردی سے دشمنوں کو پسپا ہونے پر مجبور کیا آج اسی عزم کی تجدید کی جاتی ہے کہ پلٹ کر جھپٹنا اور پھر دشمن کو بھاگنے پر مجبور کردینا یہی وہ عزم ہے جسے ہمارے شاہین دہراتے ہیں۔ یوم فضائیہ پاکستان کے موقع پر مختلف شہروں میں خصوصی تقریبات منعقد کی جائیں گی اور قرآن خوانی کا بھی اہتمام کیا جائیگا۔ یوم دفاع کے موقع پر پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے اپنے پیغام میں کہا کہ اس دن ہم اپنی مسلح افواج کے بہادر جوانوں کی عظیم جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی مقدس ذمہ داری کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کیا۔ ہماری بری ‘ بحری اور فضائی افواج پختہ عزم کے باعث دشمن کے مضموم عزائم ناکام ہوئے اور اس کی جارحیت شرمناک شکست میں بدل گئی۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے ہم وطنوں کو یقین دلانا چاہوں گا کہ پاک فضائیہ انتہائی مضبوط اور چوکس ہے اور اس نے مادروطن کی فضائی سرحدوں کو درپیش کسی بھی خطرے سے نمٹنے کا عہد کر رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  رینالہ خورد:تین موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر پرویژن سٹور اور وکیل سے لاکھوں روپے لوٹ لیے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker