تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ: 6افراد نے تشدد کر کے دو افراد کو زخمی کردیا جبکہ 2افراد کی معمولی تلخ کلامی پرفائرنگ

daskaڈسکہ(نامہ نگار)6افراد نے تشدد کر کے دو افراد کو زخمی کردیا جبکہ 2افراد کی معمولی تلخ کلامی پرفائرنگ تفصیل کے مطابق تھانہ موترہ کے علاقہ چک گلاں کا رہائشی یوسف اپنی بھائی اقبال کے ہمراہ اپنی حویلی میں موجود تھا کہ غلام مصطفی ،فرخ اورچار نامعلوم ملزمان مسلح ڈنڈے سوٹے آئے اور انہیں زدوکوب کر کے مضروب کردیاوجہ عناد یہ ہے کہ ان کے درمیان سابقہ رنجش چل رہی تھی جبکہ تھانہ ستراہ کے علاقہ میانوالی بنگلہ کا رہائشی سرفراز اپنے گھر موجود تھا کہ ملزمان وقاص وغیرہ دو کس مسلح آتشیں اسلحہ زبردستی داخل ہو ئے اور آتے ہی جان سے مار دینے کی نیت سے اس پر فائرنگ کر دی جو خوش قسمتی سے محفوظ رہا وجہ عناد یہ ہے کہ مدعی کی ملزمان سے چند روز قبل معمولی تلخ کلامی ہو ئی تھی تھانہ موترہ اور ستراہ پولیس الگ الگ مقدمہ درج کر کے مصروف تفتیش ہے

یہ بھی پڑھیں  میاں صاحب !عوام کی مایوسی بڑھ رہی ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker