تازہ ترینعلاقائی

پتوکی:چوری کی مختلف وارداتیں ۔ 175000روپے مالیت کا سونا،نقد رقم اورموٹرسائیکل چوری

پتوکی(ندیم رضا خاں سے)پتوکی میں چوری کی دو مختلف وارداتیں ۔ 175000روپے مالیت کا سونا ۔نقدی رقم اور موٹر سائیکل چوری کر کے لے گئے ۔تفصیلات کے مطابق پرانی منڈی پتوکی کے رہائشی محمد بشیر اپنے ماموں کی وفات پر افسوس کے لئے گئے ہوئے تھے کہ 3چور گھر میں داخل ہوگئے اور تالے توڑ کر 1لاکھ 75ہزار روپے مالیت کے زیورات نقدی رقم اور موبائل فون چوری کر کے لے گئے ۔تھانہ سٹی پتوکی نے محمد بشیر کی درخواست پر تین چوروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔جب کہ محکمہ جنگلات کے ملازم اپنی موٹر سائیکل نمبری 4971/LEKپر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پتوکی گیا اور موٹر سائیکل کھڑی کر کے ہسپتال کے اندر ڈاکٹر کے پاس گیا ۔ واپس آیا تو موٹر سائیکل غائب تھی ۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں  نیوکلیئرسپلائرزگروپ میں شمولیت کے لئے پاکستان کی امریکا سے حمایت کی درخواست

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker