تازہ ترینعلاقائی

تحصیل کونسل اوکاڑہ کی حدود میں درجنوں کھلے مین ہولزموت کے کنوؤں میں تبدیل ہوگئے

dاوکاڑہ(محمدمظہررشید)تحصیل کونسل اوکاڑہ کی حدود میں درجنوں کھلے میں ہولز موت کے کنوؤں میں تبدیل ہو گئے شہر کے اندرون علاقوں سیٹھ کالونی، حسین کالونی ،عزیز یعقوب ٹاؤن ،گورئمنٹ کالونی،رحمان کالونی،اللہ داد کالونی ،غازی آباد ،شیر ربانی ٹاؤن,گلشن فاطمہ کالونی سمیت متعدد مقامات پر ٹی ایم اے افسران کی نااہلی کے باعث متعدد گٹروں سے ان کے ڈھکن غائب ہو چکے ہیں ان کھلے گٹروں پر ڈھکن نہ ہونے سے آئے روز حادثات ہو رہے ہیں ۔ٹی ایم اے کے ذمہ دارارن کو اس بارے تحریری اور زبانی آگاہ کیا جا چکا ہے لیکن ان کے سر پر جوں تک نہیں رینگتی معززین شہر نے کمشنر ساہیوال ریجن شیر محسود ،ڈی سی او سیف ڈوگر اور ایڈیشنل کلکٹر اظہر حیات سے مطالبہ کیا ہے کہ کھلے میں ہولز پر فوری ڈھکن رکھوائے جانے کے احکامات صادر کیے جائیں جبکہ اس سلسلہ میں مبینہ خاموشی اور غفلت کے مرتکب ملازمین کے خلاف بھی سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے اس سلسلہ میں ایڈیشنل کلکٹر اظہر حیات نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ٹی ایم او ہاشم رضا کو کھلے میں ہولز پر ڈھکن رکھوانے اور انکوئری کے احکامات صادر کر دئیے ہیں

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ:گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول کے ہیڈماسٹر کی قیادت میں واک

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker