تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ مختلف مقامات سے ایک لڑکا اور سات خواتین کو اغواء کرلیا گیا

okaraاوکاڑہ(محمدمظہررشید)اوکاڑہ مختلف مقامات سے ایک لڑکا اور سات خواتین کو اغواء کرلیا گیا مغویان میں ماں بیٹی اور دو بہنیں شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جناح آباد اوکاڑہ کی رہائشی ثناء بی بی اور ا س کی تین سالہ بیٹی امان بی بی کو ملزمان محمد اشفاق، محمد رمضان وغیرہ سات افراد اغواء کرکے لے گئے۔ چک نمبر21آر بی کے رہائشی رؤف خورشید کی بھانجی (ن) کو ملزمان یوسف مسیح وغیرہ پانچ افراد اغواء کرکے لے گئے۔ آبادی لالو پورہ کے رہائشی محمد افضل کی دو بیٹیوں(ع) اور (الف) کو ملزمان محمد منشاء، نور سمند، منظور وغیرہ دس افراد اغواء کرکے لے گئے۔موضع لشاریاں کے رہائشی ممتاز حسین کی بیوی روبینہ کو ملزمان محمد ارشد، یارا وغیرہ چھ افراد اغواء کرکے لے گئے۔ چک حسین علی شاہ کے رہائشی محمد ہاشم کی بیٹی (ج) کو ملزمان یوسف، لیاقت وغیرہ اغواء کرکے لے گئے۔ بصیر پور کے رہائشی سید اقبال شاہ کے بیٹے علی احمد کو ملزم قمر الزمان عرف سجوار اپنے دو ساتھیوں سے مل کر اغواء کرکے لے گئے،پولیس نے مقدمات درج کرلئے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!