تازہ ترینعلاقائی

شاہ جیونہ:صحافت ایک مقدس پیشہ ہے ،عدنان قریشی

jhangشاہ جیونہ( نامہ نگار)صحافت ایک مقدس پیشہ ہے جس کی عظمت اور بقا کے حصول کی خاطر ہم سر دھٹر کی بازی لگا دیں گے ہم مشکورہیں جھنگ کے معروف صحافی وکالم نگار شیخ توصیف حسین کے جنہوں نے صحافت جسے مقدس پیشہ کو پامال کرنے والے نام نہاد صحافیوں کے خلاف آواز حق بلند کی ہیں لہذاہم انھیں دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے یقین دہانی کرواتے ہیں کہ ہم ہر حال میں اس اہم اشیو پر ان کا ساتھ دیکر صحافت جیسے مقدس پیشہ کو پامال کرنے والے نام نہاد صحافیوں کا محاسبہ کریں گے۔ان خیالات کا اظہار ینگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن جھنگ کے صدرعدنان قریشی جنرل سیکرٹری چوہدری ناصر گجر و دیگر عہدیداران نے ایک پریس میٹیگ کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ درحقیقت تو یہ ہے کہ اس معزز معاشرہ میں جسے کو ئی کام نہیں ملتا وہ یاں تو چنگ چی رکشہ کا ڈرائیور بن جاتا ہے یا ں پھر صحافی ویسے بھی لاتعداد قانون شکن افراداپنی حرام کی کمائی کے بل بوتے پر صحافت جسے مقدس پیشہ میں شامل ہوکرنہ صرف ملک بلکہ عوام کے لیے مختلف پریشانیوں کا سبب بن رہے ہیں جس کے نتیجہ میں صحافت جیسا مقدس پیشہ بدنام ہوکر رہ گیا ہے لہذازہم ان نام نہاد صحافیوں کا محاسبہ عبادت سمجھ کر ادا کریں گیے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button