تازہ ترینعلاقائی

مچھ :ٹرک اور ٹینکر میں تصادم 2افراد شدید زخمی

machمچھ (نامہ نگار )مچھ ٹرک اور ٹینکر میں تصادم 2افراد شدید زخمی تفصیلات کے مطابق مچھ کے قریب حاجی عبد الغفور سمالانی ہوٹل سرے بولان کے مقام پر کوئٹہ سے اندرون پنجاب جانیوالی گیس ٹینکی ٹرک نے مخالف سمت سے آنیوالی چھینی سے لوڈ ٹرک کیساتھ ٹکرائی گئی جس کے نتیجے میں ٹرک ڈرائیور محمد اسلم والد عبدالحکیم زہری سمنگلی روڑ اور ٹینکر ڈرائیور غلام عباس والدمحمدخان قوم انوار سکنہ کوڑہ خٹک شدید زخمی ہوگیا جبکہ بولان لیویز کئی گھنٹوں تک جاعہ وقوعہ تک نہیں پہنچ سکیں زخمیوں طبی امداد کیلئے لوگوں نے اپنی مدد آپ مچھ ہسپتال پہنچا دیں جہاں ابتدائی امداد کے بعد مزید طبی امداد کیلئے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ ریفر کردیا گیا واضح رہیکہ بولان لیویز انتظامیہ کے فرائض میں غفلت اور لاپروائیوں کیوجہ سے اکثر شاہراہ پر ہونے والے واقعات میں زخمی گھنٹوں بے یارو مددگار پڑے رہتے ہیں جبکہ کئی افراد فوری امداد نہ ملنے کیوجہ سے اپنی زندگی کے بازی ہار گئی ہیں مگر لیویز انتظامیہ اپنی من موجی ڈپٹی سرانجام دیتی ہے مگر ان سے پوچھنے والے کوئی نہیں کمیشنر نصیر آباد اور ڈپٹی کمیشنر کچھی بھی بولان خصوصاً مچھ لیویز کے من موجی ڈپٹی پرخاموش تماشائی بنی بیٹھی ہوئی ہے جس کے وجہ سے بولان لیویز کے ایریا میں اکثر وپیشتر واقعات رونماء ہوتے رہتے ہیں اور خصوصاً رات کے اوقات میں لیویز ایریا میں سفر کرنا محال ہوگیا ہے لوگوں میں عدم تحفظ کے احساس پایاں جاتا ہے عوامی حلقے بولان نے لیویز کارکردگی پر شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ لیویز فورس کے کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے پولیس میں ضم کیا جائے تاکہ پولیس نظام کے تحت ان کے کارکردگی کو بہتر کیاجاسکیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button