پاکستانتازہ ترین

کالمسٹ کونسل آف پاکستان کی’’مبلغ‘‘ اخبار کی ٹیم پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت

mubligقصور (حافظ جاویدالرحمن سے ) پنجاب ہائی وے ڈیپارٹمنٹ کے سپرنٹنڈنٹ ملک منور خان نے اسلام آباد سے شائع ہونے والے اخبار ’’مبلّغ‘‘ کی ٹیم پر قاتلانہ حملہ کروا دیا اور گاڑی پر دھاوا بول کر گاڑی کو شدید نقصان پہنچایا‘ تفصیلات کیمطابق ’’مبلّغ‘‘ نے پنجاب ہائی وے ڈیپارٹمنٹ کے با اثر سپرنٹنڈٹ ملک منور خان کی کرپشن کے بارے میں حقائق پر مبنی خبریں شائع کی تھیں جس پر ملک منور خان سیخ پا ہو گیا اور کرائے کے غنڈے منگوا کر ’’مبلّغ‘‘ کی ٹیم پر قاتلانہ حملہ کروا دیا اور تقریباََ 6 گھنٹے تک حبس بے جا میں رکھا‘سپرنٹنڈنٹ پنجاب ہائی وے ڈیپارٹمنٹ ملک منور خان نے خبروں کی اشاعت کے بعد ’’مبلّغ‘‘ کی ٹیم کو قتل اور اغوا کی دھمکیاں دی تھیں‘ ملک منور خان کا کہنا ہے کہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور چیف انجینئر کا قریبی رشتہ دار ہوں‘ میرا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا اور اسی لئے میرے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا جاتا‘آج تک سپرنٹنڈنٹ انجینئر بھی میرا کوئی بال بیکا نہیں کر سکا‘واضح رہے کہ ’’مبلّغ‘‘ نے ملک منور خان کی کرپشن کیخلاف حقائق پر مبنی خبر شائع کی تھی کہ پنجاب ہائی وے ڈیپارٹمنٹ کے سپرنٹنڈنٹ ملک منور خان نے ٹینڈر فیسوں کی مد میں ہیرا پھیری کرتے ہوئے قومی خزانے کو لاکھوں کا نقصان پہنچایا‘ ذرائع کیمطابق پنجاب ہائی وے ڈیپارٹمنٹ کے سرکل آفس میں تعینات ملک منور خان نے ہائی وے مشینری ڈویژن میں بطور ہیڈ کلرک اپنی 12 سالہ تعیناتی کے دوران ہونے والے بے شمار ٹینڈرز کیلئے ٹھیکداروں کی طرف سے دی گئی لا تعداد درخواستوں کی فیسوں کی مد میں لاکھوں روپے ہڑپ کرتے ہوئے قومی خزانے کو کثیر نقصان پہنچایا‘ طویل مدت میں بے شمار ٹینڈروں کے جاری ہونے پر ہر ٹینڈر کیلئے 70/80 سے زائد ٹھیکیدار درخواستیں فیس کیساتھ دفتر میں جمع کرواتے تھے مگر موصوف سپرنٹنڈنٹ ملک منور خان اعلیٰ افسران کی آنکھوں میں دھول جھونکتے ہوئے صرف 5/6 ٹینڈر درخواستوں کی فیس خزانے میں جمع کرواتا تھا اور باقی ہڑپ کر لیتا تھا جس کے بارے میں اگر مکمل انکوائری کی جائے تو دفتر ہٰذا کے ریکارڈ سے تمام درخواستیں نکلوا کر با آسانی چیک کیا جا سکتا ہے کہ بے شمار فیسوں کی وصولی کے باوجود کتنی درخواستیں قومی خزانے میں جمع کروائی جاتی رہی ہیں‘ خبر کے رد عمل میں حقائق سامنے آنے پر سپرنٹنڈنٹ ملک منور خان نے کرائے کے غنڈے منگوا کر ’’مبلّغ‘‘ کی ٹیم پر قاتلانہ حملہ کروا دیا‘ آل پاکستان نیوز پیپرز اینڈ ایڈیٹرز فورم (APNEF) کالمسٹ کونسل آف پاکستان (CCP) یونین آف ینگ جرنلسٹ ، اور دیگر صحافتی تنظیموں کا شدید احتجاج‘سماجی حلقوں نے واقع کی پُر زور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اگر آزادی صحافت پر اسی طرح حملے ہوتے رہے تو حقائق سامنے آنا بند ہو جائیں گے‘چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار چوہدری اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ وہ واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کروائیں اور کرپٹ سرکاری ملازمین کو کیفر کردار تک پہنچائیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button