ہرارے(نمائندہ سپورٹس) زمبابوے نے پاکستان کو دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں 24 رنز سے شکست دے دی ہے۔ پاکستان کو یہ میچ جیتنے کے لیے 264 رنز کا ہدف ملا لیکن میچ کے آخری دن کھانے کے وقفے کے بعد پاکستانی ٹیم دوسری اننگز میں 239 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کے کپتان مصباح الحق کی 79 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز بھی ان کی ٹیم کو فتح نہ دلوا سکی۔ میچ کے آخری دن جب پاکستان کی دوسری اننگز دوبارہ شروع ہوئی تو اسے جیت کے لیے مزید 107 رنز درکار تھے۔ پاکستان کی پانچویں وکٹ 163 کے مجموعی سکور پر گری جب عدنان اکمل چھتارا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ ان کی جگہ عبدالرحمان کھیلنے آئے اور انہوں نے مصباح الحق کے ساتھ مل کر 34 رنز کی اہم شراکت قائم کی جس کے بعد وہ 16 کے انفرادی سکور پر پینیانگارا کی پہلی وکٹ بنے۔ سعید اجمل صرف 2 اور جنید خان ایک رن بنا سکے اور ان دونوں کو بھی چھتارا نے آؤٹ کیا۔پاکستان کے آخری بلے باز راحت علی رن آؤٹ ہوئے۔ زمبابوے کی جانب سے چھتارا نے باون رنز کے عوض پانچ وکٹیں لے کر اپنی ٹیم کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا۔
You must be logged in to post a comment.