تازہ ترینکھیل

ایشیا کرکٹ کپ ٹورنامنٹ 2014 کی میزبانی بنگلہ دیش کے سپرد کردی گئی

asia cupنئی دہلی(نمائندہ سپورٹس) ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیاء کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی میزبانی بھارت کی معذرت کے بعد ایک بار پھر بنگلہ دیش کو دے دی۔ اس سے قبل 2012 میں ہونے والے ایشیا کپ کی میزبانی بھی بنگلہ دیش نے ہی کی تھی جب کہ 2014 کے ایشیا کپ کی میزبانی بھارت نے کرنی تھی تاہم ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس کے دوران بھارت کی معذرت کے بعد ٹورنامنٹ کی میزبانی ایک بار پھر بنگلہ دیش کے حوالے کردی گئی ہے۔ شیڈول کے مطابق ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 24 فروری سے 8 مارچ تک کھیلا جائے گا جس میں ایشین ممالک کی تمام کرکٹ ٹیمیں حصہ لیں گی۔ 2012 کے ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان نے میزبان بنگلہ دیش کو سنسنی خیز مقابلے کےبعد شکست دی تھی۔ دوسری طرف  بی سی سی آئی پاکستان اور سری لنکا کو شامل کر کے  تین ملکی سیریز کے انعقاد پر بھی غور کرے گا، اس سلسلے میں صورتحال پیر کو مکمل طور پر واضح ہو جائے گی۔ واضح رہے کہ بنگلہ دیش 1984 سے شروع ہونے والے اس ٹورنامنٹ کی میزبانی چوتھی مرتبہ کرے گا، اس سے پہلے بنگلہ دیش 2012، 2002 اور 1988 میں ایشین کرکٹ ٹیموں کی میزبانی کرچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button