تازہ ترینعلاقائی

جڑواں شہروں میں بارش اور ژالہ باری،موسم خوش گوار

islamabad-rainاسلام آباد(بیوروچیف)اسلام آباد اور مختلف علاقوں میں تیز ہواوٴں کے ساتھ موسلادھار بارش اور راولپنڈی کے علاقوں میں موسلادھار بارش کے ساتھ ژالہ باری سے موسم خوشگوار ہو گیا۔اسلام آباد اور راولپنڈی کے بیشتر علاقوں میں گہرے کالے بادل،تیز اور ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ بارش ہوتے ہی موسم سہانا ہو گیا ہے۔راولپنڈی کے کئی علاقوں میں بارش کے علاوہ ژالہ باری بھی ہوئی۔اسلام آباد اور راولپنڈی میں تیز ہوائیں اور گہرے بادل چھا نے کے بعد بارش اور ژالہ باری سے موسم خوشگوار ہو گیا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں جڑواں شہروں کے چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں  بڑی سے پہلے چھوٹی کی شادی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker