تازہ ترینعلاقائی

گوجرانوالہ،سابق ایم این اے حمید اللہ کےمدرسےپرچھاپا،21غیرملکی طلباگرفتار

gujranwalaگوجرانوالہ(ڈیسک رپورٹر) گوجرانوالہ میں سابق ایم این اے قاضی حمید اللہ کے مدرسے پر پولیس نے چھاپا مار کر21 غیر ملکی طلبا کو حراست میں لے لیا ہے۔ شیرانوالہ باغ میں متحدہ مجلس عمل کے سابق ایم این اے قاضی حمید کے مدرسے پر آج صبح پولیس نے چھاپا مار کر 21غیر ملکی طلبا کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے جانے والے غیر ملکی طلبا کے پاس دستاویزات نامکمل تھے، جس پر ان سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں، کہ ان طلبا کا تعلق کن علاقوں سے ہے۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ان میں کچھ طلبا کا تعلق افغانستان سے ہے اور یہ طلبا غیر قانونی طور پر یہاں رہائش پزیر تھے۔ زیر حراست طلبا سے پوچھ گچھ کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ متحدہ مجلس عمل کے سابق ایم این اے قاضی حمید کا مدرسہ تیس سے 32سال پرانا ہے اور یہاں دور دور سے لوگ دینی تعلیم سے فیض یاب ہونے آتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  تحصیل ایڈمنسٹریشن ٹیکسلا کی جانب سے جشن آزادی کے سلسلے میں ہم زندہ قوم ہیں کے زیر عنوان سٹیج ڈرامہ منعقد کیا گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker