تازہ ترینعلاقائی

ڈی جی خان:ڈی سی او کاضلعی ہسپتال میں ڈائیلسزسنٹرکےاچانک معائنہ

downloadڈیرہ غازیخان ( جنید ملک سے).ڈی سی او ڈیرہ غازیخان افتخارعلی سہو نے کہاہے کہ ضلعی صدر ہسپتال ڈیرہ غازیخان میں نئے میڈیکل وارڈ کی تعمیر ، ٹراما سنٹر اور دیگر توسیعی منصوبوں پر 50 کروڑ روپے سے زائد رقم خرچ کی گئی ہے . ٹراما سنٹر میں جدید ڈیجیٹل ایکسرے پلانٹ کو فنکشنل کر دیاگیاہے جبکہ ضلعی صدر ہسپتال میں نصب پلانٹ سے جلدمریض مستفید ہوں گے . انہوں نے یہ بات ٹراما سنٹر میں ایکسرے پلانٹ اور ضلعی صدر ہسپتال میں ڈائیلسز سنٹر کے اچانک معائنہ کے دوران کہی . ڈی سی او نے کہاکہ ڈیجیٹل ایکسرے پلانٹ کی سہولت جنوبی پنجاب میں صرف ڈیرہ غازیخان کو فراہم کی گئی ہے اور پلانٹس کی مالیت اڑھائی کروڑ روپے کے قریب ہے . ڈی سی او کو بتایاگیاکہ جدید ایکسرے پلانٹ سے مریض کے مختلف حصوں کو باریک بینی سے دیکھا جاسکتا ہے اور سافٹ کے ساتھ ہارڈ کاپی حاصل کی جاسکتی ہے . ڈ ی ایچ کیو ہسپتال میں پانچ ڈائیلسز مشینیں کام کر رہی ہیں جہاں اوسطا دس مریض روزانہ مستفید ہو رہے ہیں اور اس وقت 115 مریض رجسٹرڈ ہیں . اس موقع پر ڈی ایم ایس ڈاکٹر حامدحیات اور دیگر متعلقہ افسران ہمراہ تھے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button