تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرواورگردونواں میں گزشتہ رات شدید طوفان اورژالہ باری۔درخت جڑوں سے اکھڑ گئے

downloadبھائی پھیرو(نامہ نگار) بھائی پھیرو اور گردونواں میں گزشتہ رات شدید طوفان بادو باراں اور ژالہ باری۔درخت جڑوں سے اکھڑ گئے،کروڑوں کی کھڑی فصلیں تباہ،بجلی کے کھمبے اکھڑنے سے بجلی کا نظام معطل۔پہلے سیلاب اور اب طوفان نے کسانوں کو تباہ کردیا مگر حکومت نے کوئی امداد نہیں کی۔کسان بورڈ ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات بھائی پھیرو اور گردونواح میں شدید طوفان باد و باراں سے نظام زندگی معطل ہوگیا۔بجلی کے کھمبے اور درخت جڑوں سے اکھڑ گئے جس سے کئی سڑکیں بلاک ہوگئیں اور بجلی کا نظام معطل ہو گیا۔کئی جگہ پر بڑے بڑے اولے پڑے۔طوفانی تیز ہواؤں،بارش اور ژالہ باری سے کماد ،چارہ ،مونجی ،سبزیات اور دیگر کھڑی فصلیں زمین بوس ہوگئیں اور کسانوں کو کروڑوں کا نقصان پہنچا۔کسان بورڈ ضلع قصور کے رہنما سردار نور احمد ڈوگر نے کہا ہے کہ پہلے اس علاقے کو محکمہ نہر کے نا اہل افسران نے ہیڈ بلوکی کے دروازے بند کرکے پیدا کردہ مصنوعی سیلاب نے ڈبویا اور اب رہی سہی کسر طوفان نے نکال دی ہے مگر ابھی تک حکومت نے سیلاب زدگان کی کوئی مدد نہیں کی۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ علاقے کو آفت زدہ قرار دیکر زرعی قرضہ جات معاف کیے جائیں،آئندہ فصل کیے مالی امداد دیکر بلاسود قرضے دیے جائیں اوربجلی کے بل معاف کیے جائیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!