تازہ ترینپاکستان

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات آج سے شروع ہوں گے

اسلام آباد(پاک نیوز) پاکستان اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) وفد کے درمیان مذاکرات آج سے شروع ہورہے ہیں۔ مذاکرات میں وفد کی قیادت کرنے کے لیے آئی آیم ایف مشن چیف ناتھن پورٹر پاکستان پہنچ چکے ہیں۔حکومتی ذرائع کے مطابق کل سے 2 فروری تک تکنیکی مذکرات ہوں گے جب کہ 3 فروری سے 9 فروری تک پالیسی مذاکرات ہوں گے۔ تکنیکی مذاکرات میں پاکستان اصلاحات کے بارے وفد کو بریف کرے گا اور آئی ایم ایف مطالبات پر عمل درآمد کا جائزہ لے گا۔پالیسی سطح کے مذاکرات میں پاکستان معیشت کو در پیش مسائل اور ان کے حل کے لیےاپنا نقطہ نظر پیش کرے گا اور رعایتیں مانگے گا۔

Related Articles

Back to top button