تازہ ترینعلاقائی

جھنگ:یونین کونسل 89کا سیکرٹری برتھ سرٹیفیکیٹ کے دو سو روپے وصول کرنے لگا،عوام کا اعلیٰ حکام کاورائی کا مطالبہ

jhangجھنگ(انچارج انویسٹی گیشن سیل)یونین کونسل 89 کا سیکر ٹری لوگوں کو برتھ سرٹیفیکیٹ جاری کرنے کے لیے سو روپے بطور رشوت وصول کر رہا ہے جبکہ سرکاری فیس سو روپے مقرر ہے سائلین کو مجبوری کے باعث دو سو روپے فیس بھرنی پڑ رہی ہے ۔جبکہ دیہی یونین کونسل کے سیکر ٹری حضرات پانچ سو روپے وصول کر رہے ہیں۔ایڈمنسٹریٹر یونین کونسلز اور ڈی او سی او جھنگ مصلحت کی وجہ سے خاموش ہیں اور کاروائی سے گریز کر رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق تحصیل جھنگ کے تمام یونین کونسلز کے سیکرٹری تیرہ سال سے ایک ہی جگہ پر تعینات ہیں۔عوامی و سماجی حلقوں نے اس کرپشن کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ:دس سالہ بچے نے شورمچاکرزبردستی بدفعلی کی کوشش ناکام بنادی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker