تازہ ترینعلاقائی

مصطفی آباد:درجنوں وارداتوں میں مطلوب خطر ناک ڈاکیت گینگ سرغنہ سمیت گرفتار

downloadمصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)درجنوں وارداتوں میں مطلوب خطر ناک ڈاکیت گینگ سرغنہ سمیت گرفتار، لاکھوں روپے نقدی بر آمد، فیصلی گینگ، تھانہ مصطفی آباد، تھانہ صدر، تھانہ اے ڈویژن، تھانہ بے ڈویژن کے علاقوں میں روڈ پر ڈاکیتی کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد نصراللہ بھٹی نے مخبر کی اطلاع پر سرہالی روڈ پر ڈکیتی کی نیت سے بیٹھے ملزمان پر چھاپہ مار کو دو افراد کو گرفتار کر لیا، تین افراد موقع سے فرار،ڈی پی او قصور محمد سلیم کی پریس کانفرنس۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور محمد سلیم نے تھانہ مصطفی آباد میں صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیصل عرف فیصلی میو ڈکیٹ گینگ تھانہ مصطفی آباد، تھانہ صدر، تھانہ اے ڈویژن، تھانہ بے ڈویژن کے علاقوں میں روڈ پر ڈاکیتی کی درجنوں وارداتوں میں فیصل عرف فیصلی، مسعود میؤ، بابر میؤ اوران کے دو ساتھی مطلوب تھے جن کی گرفتاری کیلئے میں نے ڈی ایس پی صدر سرکل نذر عباس شاہ ، ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد نصراللہ بھٹی کو خصوصی ہدایات دی رکھی تھی۔ گزشتہ روز ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد نصراللہ بھٹی نے مخبر کی اطلاع پر سرہالی روڈ پر لکڑ ی رکھ پر ڈکیتی کی نیت سے بیٹھے ہوئے تھے نے چھاپہ مار کر ان کے دو ساتھی فیصل عرف فیصلی اورمسعود میؤ کو گرفتار کر لیا تھا جبکہ بابر میؤ اور ان کے دو ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے تھے، دوران تفتیش 10اگست کو سرہالی روڈ پر کار سواروں سے 2لاکھ85ہزار روپے ، کلیاں کے قریب موٹر سائیکل سواروں سے 5ہزار نقدی و موبائل فون، دفتوہ روڈ پر 15ہزار نقدی و موبائل فون، لکھنیکے کے قریب موٹر سائیکل سواروں سے90ہزار للیانی نہر کے قریب کار سواروں سے 94ہزار روپے نقدی3موبائل فون، بی آر بی نہر کنارے موٹر سائیکل سواروں سے طلائی زیورات، موبائل فون 9ہزار روپے نقدی، موٹر سائیکل نمبریLER2400اور تھانہ صدر، تھانہ اے ڈویژن اور تھانہ بے ڈویژن کے علاقوں میں بھی درجنوں وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ جبکہ ابھی مزید تفتیش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!