پاکستانتازہ ترین

مطالبات منظو ر، دھرنے ختم ،سانحہ کوئٹہ کے شہداء کی تدفین کا اعلان

imagesکراچی(ڈیسک رپورٹر)حکومتی مذاکراتی ٹیم اور مجلس وحدت المسلمین میں مزاکرات میں مطالبات  کی منظوری پر ملک  بھر میں دھرنے ختم کرکےسانحہ کوئٹہ کے شہداء کی تدفین کا اعلان کردیا گیا ہے۔ سردار سعاوت علی خان نے اعلان کیا ہے کہ آج رات یا کل صبح تک شہداءکی تدفین کر دی جائےگی۔مذاکرات میں بتا یا گیا کہ ٹارگٹڈ آپریشن شروع کردیا گیا ہے اور یہ آپریشن فوج ہی کررہی ہے۔حکومت نے مذاکرات کے درمیان فیصلہ کیاگیاہے کہ کمیونٹی پولیس کا نظام متعارف کرا یا جائے گا۔ مجلس وحدت المسلمین کے رہنما امین شہیدی کے مطابق حکومت نے تمام مطالبات مان لئے ہیں۔ جاں بحق افرادکی تدفین کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئیں۔مذاکرات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ دہشتگردی کو جڑ سے اکھار پھینکنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ وفاقی وزیر اطلاعات قمر الزمان کائرہ نے بتا یا کہ ٹارگٹ آپریشن کے دران چار افراد مارے گئے ہیں اور 170افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔عمائدین کی جانب سے دھرنے ختم کرنے کے اعلان کے باوجود شہداء کے لواحقین اور متاثرہ افراد نے کور کمانڈر کی طرف سے یقین دہانی کرائے جانے تک کوئٹہ میں دھرنا ختم کرنے سے انکار کردیا ہے جبکہ عمائدین انہیں رضامند کرنے کی کوشش کر رہے ہیں

یہ بھی پڑھیں  چھٹی مردم شماری کا اعلان !

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker