پاکستانتازہ ترین

نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 31 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی

nepraاسلام آباد (پاک نیوز)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی ٹیرف میں 31 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ۔ٹیرف میں کمی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ماہ اگست کے لئے دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو نیشنل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر نیپرا میں عوامی سماعت ہوئی جس میں بتایا گیا کہ اگست کے مہینے میں پیدا ہونے والی کل بجلی کی قیمت کا موازنہ کیا گیا جس میں ہائیڈلرل سے 40 فیصد بجلی پیدا ہوئی اور اس پر کوئی لاگت نہیں آئی جس پر نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 31 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ۔کمی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اگست کے مہینے کے لئے دی گئی ہے جس کا اطلاق آئندہ ماہ کے بلوں میں ہوگا۔۔

یہ بھی پڑھیں  آزاد کشمیرحکومت نے ایم کیو ایم کے وزرا کو برطرف کردیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker