تازہ ترینسائنس و آئی ٹی

مائیکروسافٹ نے اپنی ای میل سروس ہاٹ میل کو ختم کرنے کا اعلان کردیا

Outlookنیویارک (ڈیسک رپورٹر) مائیکرو سافٹ نے اپنی مشہور زمانہ ای میل سروس ہاٹ میل کو ختم کرکے اس کی جگہ آؤٹ لک ڈاٹ کام کو دینے کا اعلان کردیا۔ مائیکروسافٹ نے جب گزشتہ سال اگست میں آؤٹ لک ڈاٹ کام سروس متعارف کرائی تھی تو جب ہی لگتا تھا کہ جلد یا بدیر ہاٹ میل کا خاتمہ ہوجائے گا اور اب کمپنی نے اس کا باضابہ اعلان بھی کردیا ہے۔ مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ آؤٹ لک ڈاٹ کام ابھی پوری دنیا میں دستیاب ہے اور اب وہ ہاٹ میل کے 300 ملین صارفین کو اس پر منتقل کرنے کا کام شروع کررہے ہیں۔ اس عمل کے دوران صارفین اپنے ہاٹ میل یا ایم ایس این ای میل ایڈریسز برقرار رکھ سکیں گے تاہم ہاٹ میل کا برانڈ ختم کردیا جائے گا۔ کمپنی کے مطابق یہ تبدیلی تبدریج ہوگی، سب سے پہلے ہاٹ میل صارفین کو ای میلز کے ذریعے اس منتقلی سے آگاہ کیا جائے گا، جس پر وہ چاہے تو فوری طور پر ایسا کرلیں یا پھر موسم گرما کے اختتام پر کمپنی خود یہ کام کردے گی۔ اس وقت آؤٹ لک کے 60 ملین سرگرم صارفین موجود ہیں جو کہ جی میل کے صارفین کی مجموعی تعداد کے ایک تہائی کے برابر ہے، ہاٹ میل کے صارفین مل جانے کے بعد ان کی تعداد جی میل کے برابر آجائے گی جو 425 ملین ہے۔ خیال رہے کہ یاہو میل 281 ملین کے ساتھ تیسری بڑی ای میل سروس ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button