تازہ ترینعلاقائی

راولپنڈی:ریڑی بان کو موت کے گھاٹ اتارنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

downloadراولپنڈی (نامہ نگار رحیم عباسی)تھانہ وارث خان کے علاقے طمہاسب آباد میں مبینہ طور پر بھتہ نہ دینے کے تنازعہ پر ریڑی بان کو موت کے گھاٹ اتارنے کے خلاف مقتول کے لواحقین نے گلاس فیکٹری چوک میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے سڑک بلاک کر دی، مظاہرین نے ملزمان کو گرفتار نہ کرنے پر پولیس کے خلاف نعرہ بازی کی اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی، پولیس حکام کی طرف سے ملزمان کو گرفتار کرنے کی یقین دہانی پر مظاہرین منشر ہوئے، تفصیلات کے مطابق سوموار اور منگل کی شب مبینہ طور پر بھتہ نہ دینے کے تنازعہ پر خالد ،اسد اور عرفان نے سموسوں کی ریڑی لگانے والے قاسم کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا لیکن ملزمان کو گرفتار نہیں کیا ،مقتول کے بھائی اور دیگر لواحقین نے ملزمان کو گرفتار نہ کرنے پر گزشتہ روز فیکٹری چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے سڑک کو بلاک کر دیا، جو پولیس اور انتظامیہ کے خلاف نعرہ بازی کرتے رہے ، حالات کو کنٹرول کرنے کیلئے ایس ایچ او موقع پر پہنچ گئے ، جنہوں نے ملزمان کو گرفتار کرنے کی یقین دہانی کرائی تب جا کہ مظاہرین منتشر ہوئے ، مقدمہ کے تفتیشی آفیسر سب انسپکٹر محمد نواز نے بتایا کہ گذشتہ روز مقتول کے بھائی کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا، جس میں ایک ملزم خالد کو گرفتار کر لیا ہے اب تک ہونے والی تفتش میں یہ بات سامنے آئی ہے کے خالد نامی شخص جو اس علاقے میں سپیئر پارٹس کا کام کرتا تھا نے لین دین کے تنازعے پر قاسم کق قتل کیا ہے اس میں کئی بھی بھتے کا عنصر سامنے نہیں آیا۔ خالد کے دیگر دو ساتھیوں اسد اور عرفان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں ان کی بھی جلد گرفتاری عمل میں آجائے گی، گرفتار ملزم نے اعتراف جرم کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!