تازہ ترینعلاقائی

اسسٹنٹ کمشنر کا سول ہسپتال ڈسکہ کا دورہ اور سیوریج کے پانی کی عدم نکاسی کا جائزہ

downloadڈسکہ (نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ ذوالفقار احمد بھون نے محلہ اسلام پورہ ڈسکہ میں سیوریج کے پانی کی عدم نکاسی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے چیف سینٹری انسپکٹر ڈسکہ آفتاب باجو ہ کو ہدایت کی ہے کہ مقامی لوگوں کو فوری ریلیف دینے کے لئے نکاسی آب کے لئے ایمرجنسی انتظامات کئے جائیں۔سینئیر صحافی ظفر ملک، عابد حسین مہدی، حاجی احمد خان مغل، شیخ ضیاء اللہ، رانا ارشد علی سماجی شخصیات محمد جمیل سیٹھی، محمد اقبال کھوکھر،محمد امین احسن و دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اہل علاقہ نے اے سی ڈسکہ کو بتایا کہ محلہ اسلام پورہ ڈسکہ گلی گورنمنٹ ہائی سکول ڈسکہ سمیت ملحقہ تمام گلیاں گذشتہ پانچ ماہ سے گندے پانی میں سے گندے پانی میں مسلسل ڈوبی ہوئی ہیں۔ لوگوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ مقامی لوگ اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ اے سی ڈسکہ ذوالفقار احمد بھون نے اس موقع پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن ڈسکہ کا متعلقہ حکام کی سخت سرزنش کی اور تمام ملحقہ نالے ناجائز قابضین سے واگزار کروا کر سیوریج سسٹم کو فوری طورپر چالو کرنے کے احکامات صادر فرمائے۔ بعد ازاں اے سی ڈسکہ نے سول ہسپتال ڈسکہ کی ایمرجنسی وارڈ کا بھی دورہ کیا اور وہاں مریضوں سے ادویات کی دستیابی کے بارے میں پوچھا۔ انہوں نے ایم ایس سول ہسپتال ڈسکہ ڈاکٹر سجاد نبی سیان کو ہدایت کی کہ مریضوں کے لئے تما ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی قطعی طور پر برداشت نہیں کی جائے گی۔ مریضوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker