تازہ ترینعلاقائی

صہبا مشرف کوذرائع آمدن بتانے کیلئے آخری مہلت

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی) پاکستان میں انسداددہشت گردی کی ایک عدالت نےسابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی اہلیہ صہبا مشرف کواثاثوں کی بحالی کے حوالے سے درخواست پر اپنے ذرائع آمدن بتانے کا آخری موقع دے دیا۔ مشرقی صوبے پنجاب کے شہر راولپنڈی میں جج چوہدری حبیب الرحمن پر مشتمل انسداد دہشت گردی عدالت نے پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دے کے اثاثے ضبط کرنے کے خلاف ان کی اہلیہ صہبا مشرف کی درخواست کیس کی سماعت کی ۔ اس موقع پر پر وفاقی تحقیقاتی ادارے یعنی ایف آئی اے نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ کیس 6 ماہ سے زیر التوا ہے اور صہبا مشرف اپنی آمدن کے حوالہ سے کوئی بیان نہیں دیا۔ انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ صہبا مشرف سابق آرمی چیف کی آمدن پر انحصار کرتی تھیں لہٰذا یہ اثاثے پرویز مشرف کے ہیں جو کہ بے نظیر قتل کیس کے مرکزی ملزم ہیں۔ عدالت نے صہبا مشرف کو اپنی آمدن سے متعلق معلومات فراہم کرنے کا آخری موقع دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ قبل ازیں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وکلا کے پیش نہ ہونے پر سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت8 دسمبر تک ملتوی کردی

یہ بھی پڑھیں  موسم کے خرابی کے باعث شہباز شریف اورچودھری نثار قومی سلامتی کونسل کےاجلاس میں شرکت نہ کر سکے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker