تازہ ترینعلاقائی

حجرہ شاہ مقیم:انٹرنیٹ صارفین شدید مشکلات کا شکار

dslحجرہ شاہ مقیم ( نامہ نگار)حجرہ شاہ مقیم میں DSLکی سپیڈ نہ ہونے سے انٹر نیٹ صارفین شدید مشکلات کا شکار ،بار بار بند ہونے سے مسلسل کام میں دشواری،اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق حجرہ شاہ مقیم میں پی ٹی سی ایل کی جانب سے انٹر نیٹ کیلئے ڈی ایس ایل کی سہولت فراہم کی گئی ہے جو کہ مناسب دیکھ بھال اور توجہ نہ ہونے کی بناء پر صارفین کیلئے سہولت کی بجائے پریشانی کا باعث بن گئی ہے،سپیڈ اتنی کم ہے کہ کوئی بھی کام کرنا دشوار ہو رہا ہے جبکہ بار بار کی بندش سے رہی سہی کسر بھی نکل جاتی ہے جسکی بناء پر صارفین موبائیل فون کمپنیوں کی سموں سے انٹرنیٹ استعمال کرنے پر مجبور ہیں اور پی ٹی سی ایل کی جانب سے انٹرنیٹ سروس کا مکمل بل وصول کیا جا رہا ہے ،ذرائع کے مطابق حجرہ شاہ مقیم میں انٹر نیٹ صارفین کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے سسٹم متاثر ہوا ہے ، صارفین نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈی ایس ایل کا سسٹم اپر گریڈ کیاجائے تاکہ مطلوبہ نتائج حاصل ہو سکیں اور صارفین ذہنی کوفت کی بجائے سہولت سے استفادہ حاصل کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button