سنجھورو(نامہ نگار) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کی 60ویں سالگرہ کے موقع پر ایم کیو ایم سنجھورو یونٹ کے تحت پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں متحدہ سنجھورو کے کاکنان کی جانب سے اپنے قائد سے تجدید عہد وفا کی گئی اور اس بات کا عہد کیا گیا کہ تما م تر سازشوں کے باوجود کارکنان کا قائد پر اندھا اعتماد ہے اور ایم کیو ایم قائد تحریک الطاف حسین کی قیادت میں متحد اور مظبوط سے مظبوط تر ہو کر عوام کی خدمت کرے گی۔ پروگرام کے اختتام پر قائدتحریک جناب الطاف حسین کی 60ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور دراز ی عمری کی دعا کی گئی جبکہ متحدہ چوک پر چراغاں بھی کیا گیا جس میں سنجھورو یونٹ کے ورکنگ کمیٹی کے ممبرا ن، کارکنان اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی
You must be logged in to post a comment.