تازہ ترینعلاقائی

لاہور:لوڈشیڈنگ وبے روزگاری کامسئلہ دہشتگردی سے بھی زیادہ خطرناک ہے:لطیف الرحمان پیزادہ

pml nلاہور( پ ر)ان خیالات کا اظہارمعاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب ایم لطیف الرحمان پیزادہ نے گزشتہ روزسینئر نائب صدرمسلم لیگ ن لیبرونگ لاہور راؤناصر علی خان میؤ کی زیر قیادت وفدسے ملاقات کے دوران کیا۔وفد میں مرزاافضل بیگ ،صفدر علی میؤ،حافظ محمد عمران مغل ،محمد جاوئد میؤ ،لیاقت علی گجر اور دیگر شامل تھے۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے پانچ سالہ دوراقتدار میں عوام کو سوائے بے روزگاری اوربجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ کے کچھ نہیں دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ بے روز گاری کاخاتمہ کئے بغیر دہشتگردی کے مسئلے کا حل ممکن نہیں ۔آئندہ عام انتخابات میں عوام مسلم لیگ ن کا ساتھ دیں کیونکہ مسلم لیگ ن ہی وہ واحد جماعت ہے جس کے پاس ملک کو درپیش مسائل کا حل موجود ہے ۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے راؤ ناصر علی خان میؤ نے کہا کہ مسلم لیگ ن عام انتخابات میں کامیاب ہو کر گیس و بجلی کی کوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرے گی اور بے روزگاری کے خاتمے کے لیے مزید اقدامات کرے گی ۔راؤناصر علی خان نے مزید کہا کہ باعزت روزگار ہر شہری کی ضرورت ہے اور حکمرانوں کا فرض بنتا ہے کہ عوام کے لیے بہتر سے بہتر روزگار کا انتظام کریں تاکہ ملک و قوم خوش حال ہوں ۔ آخر میں ملک و قوم کی خوشحالی اور ترقی کی دعا کی گئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button