تازہ ترینعلاقائی

کراچی:ظفر بلوچ کی تدفین کردی گئی

downloadکراچی(نامہ نگار) کالعدم پیپلزامن کمیٹی کے ترجمان ظفربلوچ اور ان کے محافظ محمد علی کی تدفین کردی گئی۔ اس سے قبل فٹبال گراونڈ لیاری میں ان کی نمازجنازہ ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں پیپلزپارٹی کے رہنما قادر پٹیل ، نجمی عالم اور جاوید ناگوری سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ظفر بلوچ پر گذشتہ رات بزنجو چوک کے قریب قاتلانہ حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں وہ اپنے محافظ سمیت جاں بحق ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں  پی ٹی آئی کا بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں دھاندلی کا الزام

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker