تازہ ترینعلاقائی

سنجھورو: میڈیا کی نشاندہی پر جرائم کے خلاف کاروائی کریں گے،SSPسانگھڑ

downloadسنجھورو(نامہ نگار) SSPسانگھڑ ڈاکٹر فرخ لنجار کی جانب سے ضلع سانگھڑ میں جرائم پر کنٹرول کرنے کے لئے تشکیل دی گئی اسپیشل ٹیم ون کے سربراہ اور پرسنل اسٹاف آفیسر سید مدثر کاظمی نے نیشنل پریس کلب سنجھورو میں میڈیا کو بریفنگ کے دوران کہا کہ SSPسانگھڑ کی خصوصی ہدایات پر جرائم کو کافی حد تک کنٹرول کیا گیا ہے اور ہم دن رات محنت کر کے جرائم کو کنٹرول کر رہیں ہیں ، جب سے اسپیشل ٹیم تشکیل دی گئی ہے علاقے میں جرائم کی واردات میں قابلِ ذکر کمی واقعہ ہوئی ہے اور ہماری کوشش ہے کہ علاقے میں امن و امان قائم ہو اور عوام کو سکون میسر ہو اور علاقے کی عوام کی جان ، مال اور عزت کی حفاظت پولیس کی اہم زمہ دارہی ہے اور ہم عوام کو تحفظ کا احساس دلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ میڈیا سے بات چیت میں PSOسید مدثر کاظمی نے بتایا کہ سنجھورو کی حدود میں خفیہ اطلاع پر کاراوئی کر کے شراب کی بھٹی پر چھاپہ مارا گیا اور اس کاروائی میں تین ملزمان باہو،ڈیالو اور ناری کولہی کو گرفتار کر کے 500لیٹر سے ذائد کچی شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف کیس داخل کیا گیا ہے۔ PSOسید مدثر کاظمی نے مذید کہا کہ پولیس اور میڈیا کا چولی دامن کاساتھ ہے اور میڈیا کی نشاندہی پر جرائم کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور جرائم کے خاتمے کے لئے میڈیا کا بھر پور تعاون درکار ہے۔نیشل پریس کلب معاشرے میں مسائل کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اور عوام کی آواز کی علامت بن چکا ہے ،جرائم کے خاتمے اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں NPC سنجھورو اپنی مثال آپ ہے انھوں نے کہا کہ مجھے قوی امید ہے کہ صحافی حضرات سچ لکھنے میں کبھی پس وپیش سے کام نہیں لیں کے اور اپنی قلم کی مدد سے حقیقت کو عوام کے سامنے آشکار کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button