رینالہ خورد ( تحصیل رپورٹر) اسٹنٹ کمشنر رینالہ خورد کی زیر قیادت ایکیسن لیسکو رینالہ خورد ڈوثیرن کے پولیس اور واپڈہ کی بھاری نفری کے ہمراہ فلورملز پر چھاپے کرمانوالہ اور ذیشان فلورملزسے49لاکھ روپے مالیت کی بجلی چوری پکڑی گئی پولیس نے دو ملزمان گرفتار مقدمات درج کر لیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ کوارڈنیشن آفیسر اوکاڑہ سیف اللہ ڈوگر کی خصوصی ہدایات پر اسٹنٹ کمشنر رینالہ خورد سید شفقت رضاکی زیر قیادت تحصیلدار غلام مصطفے انصاری ،ایکسین چوہدری عبدالرزاق ،ایس ایچ او زتھانہ سٹی و صدر رینالہ شیرگڑھ جہاں زیب وٹو ،ریاست علی بھٹی،نواب علی ڈوگر ،اور پولیس ،واپڈہ کی بھاری نفری پر مشتمل ٹیم نے گذشتہ روز کرمانوالہ فلور ملز واقع چکنمبر 12ون اے ایل پر چھاپہ مار کر 40لاکھ روپے جبکہ ذیشان فلور ملز واقع جی ٹی روڈ اخترآباد سے 9لاکھ روپے مالیت کی بجلی چوری پکڑی دونوں ملز کے مالکان ڈومسٹیک میٹر سے بجلی چوری کر کے ملز کے اندر کمرشل بنیادوں پر بجلی استعمال کر رہے تھے ۔واپڈہ اور پولیس نے دونوں مذکورہ ملز سے چوری میں استعمال ہونے والے میٹر ز اور دیگر سامان قبضہ میں لیکر 2افراد کو موقع سے گرفتار کر کے ملز مالکان محمد نعیم گجر ولد فیروز دین اور عابد ون ولد نسیم کے خلاف مقد مات درج کرلیے ہیں
You must be logged in to post a comment.