تازہ ترینفن فنکار

طفیل نیازی کو بچھڑے23برس بیت گئے

tufail niaziلاہور(نمائندہ شو بز) فوک گائیکی کا بہت بڑا نام، مدھر اور سریلی آواز کے مالک طفیل نیازی کو چاہنے والوں سے جدا ہوئے23 برس بیت گئے۔ اپنے گیتوں سے دلوں کے تار چھیڑنے والے طفیل نیازی نے جالندھر میں آنکھ کھولی۔زندگی بھر فوک گائیکی کی چاشنی بکھیرتے رہے۔پہلے پی ٹی وی گلوکار کا اعزاز بھی طفیل نیازی کے پاس ہے۔ انہوں نے فوک موسیقی میں اپنا منفرد انداز متعارف کرایا۔ معروف فوک گیت ساڈا چڑیاں دا چنبا ،بہت سے گلوکاروں نے گایا۔ لیکن جب یہی گیت طفیل نیازی کے لبوں سے نکلا تو امر ہو گیا۔ناقدین کے مطابق غزل کی دنیا میں جس طرح مہدی حسن کا متبادل نہیں ویسے ہی فوک گائیکی میں طفیل نیازی جیسی آواز کا ملنا بھی مشکل ہے۔

یہ بھی پڑھیں  جمہوریت کے نہیں، دھاندلی والی حکومت کیخلاف ہیں، شیخ رشید

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker