تازہ ترینسائنس و آئی ٹی

آئندہ 48گھنٹوں میں یوٹیوب کھلنے کا امکان

youtube اسلام آباد(ڈیسک رپورٹر) آئندہ دوروز میں پاکستان میں یوٹیوب کھلنے کا امکان ہے اور اِس سلسلے میں سمری منظوری کیلئے وزیراعظم نواز شریف کو بھیج دی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے دورہ امریکہ سے قبل یوٹیوب کھلنے کا امکان ہے اور اس سلسلے میں وزارت انفارمیشن کی کمیٹی بھی گرین سگنل دے  چکی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ یوٹیوب پر سے گستاخانہ مواد روکنے کیلئے تمام اقدامات کرلیے گئے ہیں ۔ ویب سائٹ سے گستاخانہ مواد پی ٹی سی ایل اورٹرانس ورڈ سسٹم کے ذریعے بلاک کیاجائے گاجن کے ذریعے یوٹیوب کی ٹریفک پاکستان آتی ہے ۔ یادرہے کہ وزیراعظم نواز شریف 23ستمبرکو امریکہ روانہ ہورہے ہیں ۔

 

 

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker