پاکستانتازہ ترین

پشاورواقعے کوسیاسی رنگ دینا افسوسناک اورقابل شرم ہے، عمران خان

imranپشاور (نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ پوری قوم مسیحی برادری کے ساتھ کھڑی  ہے، واقعے کوسیاسی رنگ دینا افسوسناک ہے، ایسے لوگوں کو شرم آنی چاہئے، ہر شخص کی خواہش ہے پاکستان میں امن قائم ہو۔پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین پی ٹٰی آئی کا کہنا تھا کہ لاشوں پر سیاست کرنے والوں کو شرم آنی چاہئے، لوگوں کو بھڑکایا گیا جس سے توڑ پھوڑ ہوئی۔انہوں نے کہا کہ واقعے میں 60 سے 70 افراد ہلاک ہوئے، لیڈی ریڈنگ اسپتال میں 5 سال میں 210 ویں حملے کے لوگ آئے،  گزشتہ حکومت نے واقعے کو سیاسی رنگ دیا جس کا افسوس ہے، 9 سال میں ملک کو اس حال میں پہنچایا گیا۔میڈیا سے گفتگو یں عمران خان نے کہا کہ پہلی اے پی سی تھی جس میں آپریشن کے بجائے مذاکرات کا فیصلہ ہوا، ہر شخص کی  خواہش ہے پاکستان میں امن قائم ہو، یہ مسیحی برادری پر نہیں بلکہ انسانوں پر حملہ تھا، خدا سب کا ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے  ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاندانوں کو معاوضہ دیا جائے گا، زخمیوں کے علاج معالجے کا خصوصی خیال
رکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل جاری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker