تازہ ترینعلاقائی

جھنگ:منڈی شاہ جیونہ جعلی پیر لوگوں کو لوٹتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

jhangجھنگ ( تحصیل رپورٹر)تفصیلات کے مطابق منڈی شاہ جیونہ وگردو نوا ہ میں جعلی پیروں کی بھر مار ۔جعلی پیروں کا کام عروج پرکوئی پوچھنے والا نہیں۔جعلی پیر غریب لوگوں کو دن دیہاڑے لوٹنے لگے منڈی شاہ جیونہ جعلی پیر لوگوں کو لوٹتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔غلام قادر جو کہ منڈی شاہ جیونہ کا رہائشی ہیممتازنون نامی جعلی پیر اس کی دوکان پر آیا اور اسے کہا کہ میں پیر ہوں اگر آپکا کوئی کام نا ہو رہا ہو تو مجھے بتاؤ میں ابھی کالاجادوکے ذر یعے اس کا حل منٹوں میں نکال سکتا ہوں،تو غلام قادر نے کہا کہ میری بیوی روٹھی ہوئی ہے کچھ ایسا دوکہ وہ میرے گھر واپس آجائے توپیر صاحب نے کہا کہ ،2850،روپے دو اس کا حل تین دنوں میں نکال کر دے دوں گااور تمھاری بیوی ان تین دنوں میں واپس تمہارے پاس آجائے گی توغلام قادر نے پیر کو ,2850, دے دیئے تین دن گزرنے کے بعد جب مسئلہ حل نہ ہوا توغلام قادر نے جعلی پیر سے کہا کہ میرا کام نہیں ہوا لہذا میرے پیسے واپس کر دو تو جعلی پیر پیسے دینے کی بجائے پراسرار دھمکیاں دینے لگا کہ میں اشتہاری ہوں اور تمہیں قتل کر دوں گا،کچھ دنوں بعدیہ جعلی پیر دوبارہ منڈی شاہ جیونہ میں آیااورمہاروالی روڈ نزدٹرانسفارمرکے قریب چارپائی ڈال کرشرعام لوگوں کو تعویزبنا کردے رہا تھااور من مرضی کے پیسے بٹور رہا تھا کہ اچانک وہاں سے غلام قادرکاگزر ہوا اور اس نے اس جعلی پیر کو پہچان لیااورنجی ٹی وی چینل کے نمائندہ کو اصل حقیقت سے اگاہ کیا میڈیا کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر اس جعلی پیر کوبے نقاب کیا اوراس کے پاس بہت ساری کالا جادو کی کتابیں دیکھ کر فوری طور پر مقامی پولیس چوکی پر اطلاع کی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر اس جعلی پیر کو گرفتار کر لیااوراس کا تمام کالے جادوکرنے والا سامان موقع پر برآمد کر لیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button