تازہ ترینعلاقائی

تھانہ روات کے نواحی علاقوں میں منشیات فروشی کا دھندا بڑھ گیا

rawalpendiراولپنڈی : (نامہ نگاررحیم عباسی)ضلع راولپنڈی کی حدود میں تھانہ روات کے نواحی علاقے منشیات کا گڑھ بن گئے، چرس شراب اور ہیروئین کی سرعام فروخت کا دھندہ ندستور جاری ہے ۔نواحی قصبات بگا شیخاں، جھ ٹہ ہتھیال، جھمٹ ، تخت پڑی جاواروڈ اور کلری میں منشیات کی خرید وفروخت کا کام جاری ہے جہاں پر دوردراز سے منشیات کے عادی گاڑیوں کے ذریعے شراب اور چرس لیکر اپنی منزل کی طرف روان دواں ہو جاتے ہیں معززین علاقہ نے آئی جی پنجاب اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے فوری نوٹس لیکر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button