پاکستانتازہ ترین

جماعت اسلامی کااین اے 5 پرآصف لقمان قاضی کوالیکشن لڑانے کااعلان

asif luqman qaziنوشہرہ (ڈیسک رپورٹر) جماعت اسلامی کے سابق امیر قاضی حسین احمد کی وفات کے بعد این اے 5 پر ان کے صاحبزادے آصف لقمان قاضی الیکشن لڑیں گے۔ نوشہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی خیبرپختونخوا کے جنرل سیکریٹری شبیر احمد خان نے کہا کہ قاضی حسین احمد مرحوم کی خواہش تھی کہ وہ این اے 5 سے الیکشن لڑیں، تاہم ان کی وفات کے بعد جماعت اسلامی کی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ اس سیٹ پر ان کے صاحبزادے آصف لقمان قاضی الیکشن لڑیں گے۔ شبیر احمد خان نے کہا کہ جماعت اسلامی نے اپنے منشور کا اعلان کردیا ہے، جماعت اسلامی ملک کو اسلام کی ہدایات کے مطابق مدینہ منورہ کی اسلامی ریاست بنانا چاہتی ہے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button