پاکستانتازہ ترین

پی آئی اے،جعلی ڈگری پر6پائلٹس سمیت200ملازم برطرف

piaکراچی(نامہ نگار) ایم ڈی پی آئی اے جنید یونس نے کہا ہے کہ جعلی ڈگری والے6پائلٹس سمیت200ملازم برطرف کر دیئے گئے ہیں۔ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کوہرماہ ایک ارب روپے سود ادا کرناپڑتاہے، جہازوں کی تعداد 40ہوجائے تو ائرلائن اپنے پیروں پرکھڑی ہو جائیگی۔ جنید یونس کا کہنا تھا کہ کسی بھی ملازم کو نوکری سے فارغ نہیں کیا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آئندہ جہازاڑانے سے قبل کیبن کرو کا میڈیکل ہوگا، ملک و قوم کی بدنامی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button