تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ: مسلم برادری مسیحی بھائیوں کے غم میں برابر کی شریک ہے ،سیف اللہ ڈوگر ڈی سی او

downloadاوکاڑہ (محمدمظہررشید)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر سیف اللہ ڈوگر نے کہا ہے کہ مسلم برادری مسیحی بھائیوں کے غم میں برابر کی شریک ہے ،پشاور گرجا گھر میں دھماکہ بزدلانہ کارروائی ہے اور اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا ۔اجلاس میں صوبائی وزیر آبپاشی میاں محمد یاور زمان،ایم این اے محمد عارف چودھری، ایم پی اے میاں محمد منیر، ڈی پی او بابر بخت قریشی، کرسچین کمیونٹی کے نمائندہ اعجاز ، واجد بنٹ،پادری وقاص اورممبران امن کمیٹی نے شرکت کی ۔ڈی سی او نے کہا کہ مسیحی برادری اس نازک موقع پر صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حکومت کا بھر پور ساتھ دے ،ڈی پی او بابر بخت قریشی نے کہا کہ پشاور دھماکہ ملک کو غیر مستحکم بنانے اور انارکی پھیلانے کی سازش ہے ۔انہوں نے کہا کہ گرجا گھروں کی سیکیورٹی کا خصوصی پلان بنایا جائے گا اور ان کی حفاظت کے کئے اسلحہ لائسنس جاری کئے جائیں گے اور درخواست پر عیسائی کمیونٹی کی شخصیات کو سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔پادری وقاص نے کہا کہ مساجد ،امام بارگاہوں،اور گرجا گھروں میں خود کش دھماکے ملک کو کمزور بنانے کی سازش ہے اور اس کا ایک قوم بن کر مقابلہ کرنا ہو گا ۔اس موقع پر صوبائی وزیر آبپاشی میاں محمد یاور زمان ،محمد عارف چوہدری ،میاں محمد منیر اور عیسائی کمیونٹی کے نمائندوں نے بھی خطاب کیا *

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button