تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ:اسسٹنٹ کمشنرڈسکہ سے کامیاب مذاکرات ڈاکٹروں کی احتجاجی ہڑتال ختم

daskaڈسکہ(سعید پاشا)ا سسٹنٹ کمشنر ڈسکہ سے کامیاب مذاکرات کے بعد ڈسکہ میں ڈاکٹروں نے دو روز سے جاری اپنی احتجاجی ہڑتال ختم کردی ہے۔ وہ چند روز قبل مقامی ڈاکٹر ارشد علی سرویا کے نجی ہسپتال پر مسلح ملزمان کے حملہ، توڑ پھوڑ، ڈاکٹر کا پالش سے منہ کالا کرنے اور بہیمانہ تشدد کے واقع کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔ ڈاکٹروں کے غیر انسانی رویہ کی وجہ سے ڈسکہ شہر بھر میں تمام نجی ہسپتال اور کلینک دو روز تک بند رہے۔ مریضوں کہ ایمرجنسی علاج معالجے کے لئے سیالکوٹ اور گوجرانولہ کے ہسپتالوں میں جانا پڑا۔ قبل ازیں ای ڈی او ہیلتھ سیالکوٹ کیپٹن(ر) ضیاء الحسن نے سول ہسپتال ڈسکہ کا دورہ کر کے تمام صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔ بعد ازاں ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈسکہ ڈاکٹر مختار احمد چوہدری کی قیادت میں ڈاکٹروں نے اے سی ڈسکہ سے ملاقات کر کے اپنی احتجاجی ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ ذوالفقار احمد بھون نے اخبار نویسوں کو بتایا کہ ڈسکہ سٹی پولیس نے ڈاکٹر پر حملہ کرنے والے چھ ملزم گرفتار کر لئے ہیں جبکہ باقی ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ سب کے ساتھ انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں گے اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی ۔

یہ بھی پڑھیں  چنیوٹ:ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن چنیوٹ آفس پر کرپٹ، نااہل، اور ذاتی پولیسی متعارف کروانے والے افسران کا راج

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker