تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو میں مسیحی برادری کا احتجاجی مظاہرہ

downloadبھائی پھیرو(نامہ نگار) بھائی پھیرو میں مسیحی برادری کا احتجاجی مظاہرہ ۔ پشاور چرچ میں ہلاکتوں کے ذمہ دار افراد کو گرفتار کرنے اور اقلیتوں کو تحفظ دینے کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق بھائی پھیرو کی مسیحی برادری کے سینکڑوں افراد کرائس چرچ شیر پور روڈ پر جمع ہوئے اور مارچ کرتے ہوئے ملتان روڈ پر آ گئے اس میں سینٹ میٹھیو چرچ محلہ پٹواریاں سے بھی ایک جلوس آ کر شامل ہو گیا ۔ مظاہرین نے پشاور کے چرچ میں بم دھماکوں میں ہلاک شدگان کی ہلاکت کیخلاف احتجاجی مارچ اور مظاہرہ کیا ۔ احتجاجی مظاہرے میں مقامی چرچوں کے پادری عظمت ندیم ، فادر شہزاد خرم ،سابق کونسلر صاحب شہزاد،نیامت عظیم سہوترا، مسیحی نوجوان ، بچے بوڑھے اور خواتین شامل تھے جنہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینر اُٹھا رکھے تھے جن پر بم دھماکہ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کے مطالبات درج تھے ۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ عبادت گاہوں پر حملہ کرنے والے ملک کے دشمن ہیں ۔ سینکڑوں افراد کی ہلاکت اور چرچ پر حملے پر پاکستان کی مسیحی برادری کے دلوں پر گہرے زخم لگے ہیں۔ عبادت گاہوں پر حملے کرنے والے ملک کے دشمن ہیں ۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ اس واقعہ کے ذمہ دار مجرموں کو فوری طور پر گرفتار کرکے سر عام پھانسی دے ۔ احتجاجی جلوس ملتان روڈ پر مارچ کرتا ہوا کیتھولک چرچ کے سامنے آ کر مظاہرین نے مرنے والوں کے لئے دعا کی اور پس ماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کرائی ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button