پاکستانتازہ ترین

پشاورچرچ میں ہونے والی دھماکے کی پُرزورمذمت کرتے ہیں،چئیرمین وائس آف یوتھ

aqeel khanلاہور(پریس ریلیز )وائس آف یوتھ پشاور میں کوہاٹی گیٹ کے سامنے چرچ میں خودکش دھماکے کی پرزور مذمت کرتی ہے۔وائس آف یوتھ کے چئیرمین مجتبیٰ رفیق نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم مسیحی بھائیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور ان کے ساتھ ہیں۔وائس آف یوتھ کی طرف سے دہشت گردی کے اس بزدلانہ فعل کی بھرپورمذمت کرتے ہیں۔عقیل خان چئیرمین ایکشن کمیٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت دہشت گردی کے واقعات روکنے کیلئے عملی اقدامات کرے۔ بیگناہ انسانی جانوں سے کھیلنے والے انسان نہیں درندے ہیں۔ چرچ دھماکے میں ملوث دہشت گردوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔انہوں نے کہا کہ کچھ اسلام دشمن عناصر ایسے حالات پیدا کرکے حکومت اور طالبان مذاکرات میں خلل ڈالنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button