جبوکہ(نامہ نگار) تیز رفتار ٹرک نے غریب محنت کش کوکچل کرہلاک کردیا ڈرائیور موقع سے فرارہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے نواحی قصبہ جبوکہ کا غریب محنت کش نوجوان اللہ دتہ جو کہ چھوٹے سے چائے کے سٹال سے بیوی بچوں کا پیٹ پالتا تھا لاہور کے قریب بس سے اترا کہ اچانک پیچھے سے تیز ترین ٹرک کی زد میں آگیا جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا،اللہ دتہ کے گھر اطلاع ملتے ہی کہرام مچ گیا۔اللہ دتہ کی بیوی کے علاوہ چار بیٹے اور ایک بیٹی اورخاندان کا واحد کفیل بتایا جاتا ہے ۔
یہ بھی پڑھیے :
ایفی ڈرین کوٹہ کیس:حنیف عباسی کی عبوری ضمانت منظور
ستمبر 6, 2012