تازہ ترینعلاقائی

کیڈٹ کالج کی سیکیورٹی کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے اور فلڈ لائٹس نصب کی جائیں،کمشنر ساہیوال ڈویژن

downloadاوکاڑہ (شہباز ساجد چیف رپورٹر پنجاب)کمشنر ساہیوال ڈویژن شیر عالم محسود نے کہا ہے کہ کیڈٹ کالج کے ہوسٹلوں کی تعمیر اور دیگر سہولیات کی فراہمی کیلئے وہ خود ذاتی دلچسپی لے کر معاملہ اعلیٰ حکام تک پہنچائیں گے۔ کیڈٹ کالج کی سیکیورٹی کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے اور فلڈ لائٹس نصب کی جائیں،کالج میں اساتذہ اور کلیریکل سٹاف کی کمی کو پورا کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کیڈٹ کالج اوکاڑہ میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈی سی او سیف اللہ ڈوگر، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ حبیب جیلانی ، پرنسپل کیڈٹ کالج امتیاز علی، اے سی اوکاڑہ عبداللہ نیئر، ای ڈی او ایجوکیشن افتخار بٹ اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ کمشنر ساہیوال نے کہا کہ کیڈٹ کالج کی گرانٹ بڑھانے کیلئے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو درخواست کی جائیگی اور چار نئے ہوسٹلوں کی تعمیر کیلئے پی سی ون بنایا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ زیر تعمیر ہوسٹل کی جلد تکمیل کو یقینی بنایا جائے اور کوالٹی کا خاص خیال رکھا جائے۔بعد ازاں کمشنر ساہیوال نے کیڈٹ کالج کے مختلف بلاکس اور کلاس رومز کا دورہ کیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button