تازہ ترینعلاقائی

جھنگ:موضع پیرومیں حاجی سلطان نامی بزرگ کے گھر پربااثر افرادکا قبضہ

downloadجھنگ ( نامہ نگار )جھنگ کے علاقہ موضع پیرومیں حاجی سلطان نامی بزرگ شخص عرصہ دراز سے اپنے مکان میں رہائش پذیر تھا کہ اس علاقے میں موجود با اثر افراد ملک منظور ،فرمان ،فتح محمد وغیرہ نے واجد ایڈووکیٹ ،اے ایس آئی مظہر عباس تھانہ کوتوالی،منظر عباس کانسٹیبل تھانہ مسن ،عرفان کانسٹیبل تھانہ صدر کی سر پرستی اور موجودگی میں بزرگ شخص اور اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ان کے گھر سے بے دخل کردیا اوور گھر کو مسمار کرکے سامان توڑ پھوڑ ڈالا۔حاجی سلطا ن نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ مذکورہ مکان میں برصغیر پاک وہند کی تقسیم سے پہلے کا رہائش پذیر ہے اور یہ رقبہ آبادی دہیہ کے زمرے میں آتا ہے حاجی سلطان و دیگر اہلیان علاقہ نے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور حکام بالا سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ با اثر ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے قبضہ واگذار کروایا جائے جبکہ الزام علیہان نے وقوعہ سے انکار کرتے ہوئے متنازعہ جگہ کو اپنی ملکیت کہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button