تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ اور گردو نواح کی گلیوں اوربازاروں میں لٹکتی بجلی کی تاریں بڑے حادثہ کا سبب بن سکتی ہیں

daskaڈسکہ(نامہ نگار)شہر ڈسکہ اور گردو نواح کی گلیوں اور بازاروں میں لٹکتی بجلی کی تاریں کسی بھی بڑے حادثہ کا سبب بن سکتی ہیں واپڈا حکام شاید کسی حادثہ کا انتظار کر رہے ہیں شہر کی تقریبا ہر گلی اور بازاروں میں بجلی کی تاریں لوگوں کے سروں چھوتی ہیں اور بعض دفعہ تو بارش کے موسم میں ان لٹکتی بجلی کی تاروں اورٹرانسفارمر کو آگ بھی لگ چکی ہے عوامی حلقوں اور شہری تنظیموں کا کہنا ہے کہ اعلی حکام کی توجہ زبانی بذریعہ درخواست اور میڈیا کے ذریعے بھی اس طرف کروائی گئی ہے لیکن تاحال اس اہم ترین مسئلے پر پیش رفت نہیں ہو ئی شہری اور دیہاتی حلقوں نے ذمہ داران سے مطالبہ کیا ہے کہ اس اہم ترین مسئلہ کے حل کے لئے فوری اقدامات کریں تاکہ جان و مال کی حفاظت ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button