پاکستانتازہ ترین

کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

earthquakeکراچی(نامہ نگار) کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7.7 ریکارڈ کی گئی ہے۔  کراچی، حیدر آباد، سکھر، نوابشاہ، خیر پور، لاڑکانہ، کوئٹہ، تربت، خضدار، حب، وندر اور اوتھل میں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، زلزلے کے باعث عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور  لوگ اپنے گھروں اور دفاتر کی عمارتوں سے باہر نکل آئے ہیں۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 7.7 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز بلوچستان کے علاقے خضدار کے قریب تھا۔ واضح رہے کہ  16 اپریل کو بھی کراچی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم اس سے شہر میں کسی بھی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا تھا تاہم اس زلزلزے سے بلوچستان کے علاقے ماشکیل میں 34 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں  کارٹون

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker