پاکستانتازہ ترین

من موہن سنگھ اورنوازشریف کے درمیان ملاقات 29 ستمبر ہوگی

manmohanنیویارک(مانیٹرنگ سیل) بھارتی وزیراعظم ڈاکٹر من موہن سنگھ نے 29 ستمبر کو نیو یا ر ک میں اپنے پاکستانی ہم منصب میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی تصدیق کردی ۔ نیویارک میں جاری اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے روانگی سے قبل نئی دہلی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خطے کے بہتر مفاد کیلئے وہ ہمسایہ ممالک کے سربراہان سے ملاقات کریں گے۔ اس دوران وہ پاکستان‘ بنگلہ دیش‘ نیپال کے سربراہان سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔ من موہن سنگھ کا کہنا تھا کہ وہ نواز شریف سے خطے میں جاری کشیدگی پر بات چیت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے دورہ امریکہ کے دوران ہمسایہ ممالک کیساتھ باہمی تعلقات کو بہتر بنانے پر بات چیت کریں گے۔ واضح رہے کہ 27 ستمبر کو وزیراعظم میاں نواز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کیلئے اپنے وفد کے ہمراہ نیویارک میں ہیں جہاں ان کے بھارتی ہم منصب بھی موجود ہیں۔ بھارتی میڈیا نے دونوں راہنماؤں کی ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملاقات نیویارک میں جاری اقوام متحدہ کے اجلاس کے دوران 29 ستمبر کو ناشتے کی میز پر ہوگی۔۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button